خیبر ایجنسی ، سکیورٹی فورسز کی فجائی کارروائیاں ، 23دہشتگرد ہلاک ، 5زخمی

خیبر ایجنسی ، سکیورٹی فورسز کی فجائی کارروائیاں ، 23دہشتگرد ہلاک ، 5زخمی

 راولپنڈی/باڑہ(اے این این)خیبرایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی بمباری میں23دہشت گرد ہلاک،5زخمی اورمتعدد ٹھانے تباہ کر دئیے گئے،فضائی کارروائی راجگل اور وادی تیراہ سے ملحقہ علاقوں میں کی گئی،مارے جانے والوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی میں 23دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فضائی کارروائی میں 23دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں وادی تیراہ کے نواحی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جس میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوئے ہیں۔راجگال میں تین ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔کارروائی میں 5دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔مارے جانے والوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور اس کی اتحادی لشکر اسلام سے تھا۔واضح رہے خیبر ایجنسی میں اکتوبر 2014 میں آپریشن خیبر- ون شروع کیا گیا جبکہ مارچ 2015 میں آپریشن خبیر-ٹو شروع کیا گیا جبکہ اس سے قبل جون 2014 میں شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا گیا۔

مزید : صفحہ اول