پنجاب حکومت کاجاں بحق مزدوروں کے ورثاء کو پانچ، پانچ ،شدیدزخمیوں کو 3 لاکھ دینے کا اعلان

پنجاب حکومت کاجاں بحق مزدوروں کے ورثاء کو پانچ، پانچ ،شدیدزخمیوں کو 3 لاکھ ...

لاہور(جنرل رپورٹر)ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق سندر فیکٹری حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 20 مزدوروں کی میتیں ان کے آبائی گھروں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔ صوبہ کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کی میتیں ان کے ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے متعلقہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو جاں بحق مزدوروں کی نمازجنازہ میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔ ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو حکومت پنجاب کی طرف سے پانچ پانچ لاکھ روپے امدادی رقوم کے چیک بھی دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے سندر فیکٹری حادثہ میں شدید زخمی مزدوروں کو حکومت پنجاب کی طرف سے3 لاکھ روپے جبکہ معمولی زخمی مزدوروں کو50 ہزار روپے کی امدادی رقوم کے چیک دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید : صفحہ اول