سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں فیکٹریوں کی سیفٹی کو یقینی بنایا جاتا ہے ،مالکان

سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں فیکٹریوں کی سیفٹی کو یقینی بنایا جاتا ہے ،مالکان

  

لاہو(کامرس رپورٹر)سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری مالکان نے کہا ہے کہ پیڈمک بائی لاز میں فیکٹریوں کی فول پروف سیفٹی کو قطعی طور پر یقینی بنایا جاتا ہے اور ہر فیکٹری مالک کے لئے لازمی ہوتا ہے کہ وہ تحریری یقین دہانی کروائے کہ فیکٹری کی تعمیر میں مطلوبہ سٹینڈرڈ آپرییٹنگ پروسیجرز کو ملحوظ خاطر رکھاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیڈمک سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں پلاٹوں کی مینجمنٹ کے امور سرانجام دیتی ہے اور سند ر انڈسٹریل اسٹیٹ کو دیگر انڈسٹریل اسٹیٹس کی طرح سٹیٹ آف دی آرٹ اور جدید خطوط پر ڈویلپ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انڈسٹریل مینجمنٹ کسی طور پر کسی فیکٹری اونر کو اجازت نہیں دیتی کہ فیکٹری کی بلڈنگ اور آؤٹر وال کے درمیان 20فٹ سے کم کی جگہ چھوڑی جائے تاکہ آگ لگنے یا دیگر ایمرجنسی کی صورت حال میں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور دیگر ریسکیو آپریشنز کی فیکٹریوں کے چاروں طرف گھومنے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔اس کے علاوہ سال میں تین مرتبہ فائر فائٹنگ کے حوالے سے سیمینا ر بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا بدقسمت فیکٹری کے مالک نے فیکٹری کی ڈبل سٹوری بلڈنگ میں فرسٹ فلور کی چھت پر اس کی استطاعت سے بڑھ کر بوجھ ڈال دیا تھا جس سے پوری بلڈنگ ارتعاش کا شکار تھی اور لیبر نے اس حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار بھی کیا تھا۔اس کے علاوہ فیکٹری کی چھت کے گرنے کا اور کوئی سبب نہ تھاکیونکہ بلڈنگ کوڈز کے اعتبار سے تعمیر قطعی طور پر نقائص سے پاک تھی۔دریں اثنا پیڈمک پاک فوج اور دیگر اداروں کی جانب سے ریسکیو آپریشن کے لئے بھرپور لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔

مزید :

صفحہ اول -