پیپلز پارٹی کے ساتھ الحاق سے سیاسی نقصان پہنچا ، پرویز الٰہی

پیپلز پارٹی کے ساتھ الحاق سے سیاسی نقصان پہنچا ، پرویز الٰہی

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الٰہی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے اپنے دور میں بہت سے سیاسی فائدے بھی اٹھائے ، اپنے دور حکومت میں چیف جسٹس افتخار چوہدری و راضی کرنے کیلئے ان کے بیٹے ارسلان افتخار کو ایف آئی اے میں نوکری دلوائی ،سابق صدر پرویز مشرف سے بلٹ پروف گاڑی بھی مانگی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ2013ء کے انتخابات میں کمال کی دھاندلی ہوئی عمران خان کی اتنی مقبولیت تھی کہ لگ رہا تھا بہت سیٹیں جیتیں گے نواز لیگ والوں کو خود سمجھ نہیں آئی اتنے ووٹ کہاں سے ملے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سے الحاق سے سیاسی نقصان پہنچا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی آپریشن سے ثابت ہوگیا کہ کس کس کوبھارت سے فنڈنگ ہورہی ہے ۔

مزید : صفحہ اول