ملک ریاض کا زلزلہ متاثرین کیلئے بنائی گئی موبائل ایپ کی سرپرستی کا اعلان

ملک ریاض کا زلزلہ متاثرین کیلئے بنائی گئی موبائل ایپ کی سرپرستی کا اعلان

لاہور (پ ر )حالیہ دنوں میں پیش آنے والے مسلسل واقعات زلزلہ اور ملبے کے نیچے دبے ہویے افراد سے متعلق جامہ وفاقی اردو سائنس یونیورسٹی کراچی کے سائنسدانوں نے ایک موبائل ایپلیکیشن ڈویلپ کی ہے جس کی مدد سے ملبے کے نیچے دبے ہوئے یا کسی بھی ناگہانی آفت کا شکار مثلاً آگ، سیلاب یہ پھر کوئی اور آفت کی صورت میں لاپتہ افراد کی نشاندھی کرنے میں مدد ملے گی جس سے سینکڑوں جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ ہمیشہ کی طرح بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حُسین ایک دفعہ پھر ان سائنسدانوں کی سر پر ستی کرنے کا اعلان کیا ہے بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حُسین صاحب کی اپیل ہے تمام حکومتی اداروں ، NGOs اور دیگر لوگوں کواس ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے لوگوں کی جانیں بچانے کی کوشش کی جانی چاہے۔ملک ریاض حسین نے اس موبائل ریسکیو ایپلیکیشن کی سرپرستی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : صفحہ اول