پی ٹی آئی کے سوا تمام جماعتوں نے ایاز صادق کی حمایت کی ،پرویز رشید

پی ٹی آئی کے سوا تمام جماعتوں نے ایاز صادق کی حمایت کی ،پرویز رشید

  

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سوا تمام جماعتوں نے قومی اسمبلی کی سپیکرشپ کیلئے سردار ایاز صادق کی حمایت کی ہے، اگر پی ٹی آئی اپنا امیدوار لانا چاہتی ہے تو یہ اس کا جمہوری حق ہے۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ تمام جماعتوں کا اپنا امیدوار کھڑا نہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما سید خورشید شاہ نے تمام جماعتوں سے ایاز صادق کی حمایت کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ پی ٹی آئی سے رابطہ کرکے امیدوار نہ لانے کی بات کریں گے۔امید ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے مثبت پارلیمانی کردار ادا کرے گی۔

مزید :

صفحہ اول -