وزیر اعظم نے ایاز صادق کو بطو ر سپیکر قومی اسمبلی نامزد کرنے کی منظوری دے دی

وزیر اعظم نے ایاز صادق کو بطو ر سپیکر قومی اسمبلی نامزد کرنے کی منظوری دے دی

لاہور( جنرل رپورٹر) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملاقات کی۔ اس دوران وزیراعظم نے انہیں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی نامزد کرنے کی منظوری دی جس کے بعد سردار ایاز صادق آج صبح 10 بجے قومی اسمبلی کے سپیکر کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم سے دیگر رہنماؤں نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ قبل ازیں وزیر اعظم سے رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے انہیں مسلم لیگ (ن) کی طر ف سے قومی اسمبلی میں پیر کو سپیکر کے لئے ہونے والے انتخابات میں سپیکر کے لئے نامزد کر دیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے سردار ایاز صادق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آپ پارلیمنٹ میں ماضی کی طرح اب بھی سپیکر منتخب ہو کر پارلیمانی روایات کو برقرار رکھیں گے اور پارلیمنٹ کو ایک ذمہ دار سپیکر کی طرح چلانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔ اس حوالے سے سردار ایاز صادق سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مجھے قومی اسمبلی کے لئے سپیکر کا امیدوار نامزد کر دیا ہے میں سپیکر منتخب ہو کر پارلیمانی روایات کو قائم رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں سب کا سپیکر ہوں گا صرف مسلم لیگ (ن) کا نہیں۔ قومی اسمبلی کا اور پارلیمنٹ کاسپیکر ہوں گا اور آج سپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی ہر حال میں جمع کرانیکی کوشش ہو گی

مزید : صفحہ اول