لاہور کی 5یونین کونسلوں میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری

لاہور کی 5یونین کونسلوں میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)صوبائی دارلحکومت کی باقی رہ جانیوالے 5یونین کونسلوں میں بلدیات انتخابات 14نومبر کو ہوں گے۔اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں لاہور کی پانچ یونین کونسلوں میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدار ت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر طاہر منصور خان نے کی ،میٹنگ میں متعلقہ ریٹرننگ افسران نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں لاہور کی 5یونین کونسلیں جن میں کسی بھی وجہ سے الیکشن نہیں کروایا جا سکا،الیکشن کا انعقاد نہ ہونے کی بڑی وجہ بیلٹ پیپر غلط پرنٹ ہو جاناتھا۔ ان یونین کونسلوں میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے تمام تر انتظامات کو مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔جن یونین کونسلوں میں14نومبرکو الیکشن ہو گا ان میں یونین کونسل 231میں چےئرمین اور وائس چےئرمین کا الیکشن دوبارہ ہو گا۔یونین کونسل 185کے وارڈ 4میں کونسلر کا الیکشن ہو گا۔یونین کونسل نمبر193کے وارڈ 2میں کونسلر کا الیکشن ہو گا،یونین کونسل162میں وارڈ 5میں الیکشن ہو گا اور یونین کونسل 86کے وارڈ 3میں کونسلر کا الیکشن ہو گا۔

مزید :

صفحہ اول -