خیبر پختونخواحکومت کا یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان
پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک) یوم اقبال کے سلسلے خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے بھر میں کل عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ سے اس کیلئے درخواست کی تھی۔ خیبر پی کے حکومت کے ذرائع کے مطابق پیر کو صوبے میں سرکاری محکمے اور سکولوں سمیت تمام تعلیم ادارے بند رہیں گے۔ اس بارے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے تاہم صوبے میں موجود وفاقی ادارے بدستور کھلے رہیں گے کیونکہ وفاقی حکومت نے یوم اقبال کے موقع پر تعطیل کا اعلان نہیں کیا۔