شہبازشریف کی تعلیمی اداروں کو یوم اقبال کے موقع پرتقریبات منعقد کرنے کی ہدایت

شہبازشریف کی تعلیمی اداروں کو یوم اقبال کے موقع پرتقریبات منعقد کرنے کی ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام تعلیمی ادارے یوم اقبالؒ کے موقع پر خصوصی تقریبات منعقد کریں جن میں طلبا اور طالبات کو اقبالؒ کے پیغام عمل سے روشناس کیا جائے۔ صوبائی انتظامیہ کو جاری کی گئی ہدایات میں انہوں نے کہا ہے کہ صوبے کی یونیورسٹیوں‘ کالجوں اور سکولوں میں یوم اقبال پر خصوصی سیمینار‘ تقریری مقابلے‘ مذاکرے اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں جن میں اقبالؒ کے جہد مسلسل کی فکر اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے ’’کام‘ کام اور کام‘‘ کے فلسفے کو اجاگر کیا جائے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حضرت اقبالؒ نے اپنے کلام اور فرمودات کے ذریعے نوجوانوں کو انتھک محنت‘ عمل پہیم اور کسب کمال کا پیغام دیا ہے اور اقبالؒ کے اسی پیغام میں پاکستان کی بقاء اور خوشحال مستقبل کا راز مضمر ہے۔

مزید :

صفحہ اول -