میانوالی میں ہرن اور تیتر کا شکار ،ڈی جی جنگلی حیات نے نوٹس لے لیا،رپورٹ طلب

میانوالی میں ہرن اور تیتر کا شکار ،ڈی جی جنگلی حیات نے نوٹس لے لیا،رپورٹ طلب

لاہور( اپنے خبر نگار سے)ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات خالد ایاز خان نے میانوالی میں سرکاری افسروں کی جانب سے ہرن اور تیتر کے شکار کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈویژنل و ڈسٹرکٹ افسر جنگلی حیات کو تمام معاملے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کردی ہیں۔خالد ایاز خان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ تحقیقات میں جرم ثابت ہونے پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ غیرقانونی شکارکے خلاف قانون سب پر لاگو ہوتا ہے خواہ کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ شکار پر سے پابندی ہٹائے جانے تک غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔

مزید : صفحہ آخر