مصدق ملک کالیسکو میں معاشی بے ضابطگیوں کا اعتراف

مصدق ملک کالیسکو میں معاشی بے ضابطگیوں کا اعتراف

لاہو(کامرس رپورٹر) چیئرمین بورڈ لیسکو مصدق ملک نے ادارے میں معاشی بے ضابطگیوں کا اعتراف کرتے ہوتے مجرموں کو عوام کی عدالت میں لانے کی یقین دہانی کروائی ہے میرے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے لے کر لیسکو کے کھاتوں میں متعدد فرق ظاہر ہوئے ہیں یا تو مصنوعی نفع کو ظاہر کیا گیا یا نقصان ظاہر کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو کی 16 سو انٹرنل اینڈ ایکسٹرنل شاخوں کا آڈٹ کروایا جائے گاتاکہ عوام کو پتہ چل سکے کہ کتنی رقم کی بے ضابطگیاں ہوتی ہیں مصدق ملک نے لیسکو کے پھولنگر برانچ میں آڈٹ سے ظاہر ہونے والے 108 ملین کے غبن کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ ایف آئی اے حکام نے ریونیو آفس کے افراد سے تفتیش کی ہے۔ انہوں نے غلطی کے مرتکب افراد کو کسی بھی قسم کی چھوٹ دینے سے انکار کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے بورڈ کی آڈٹ ٹیم نے بھی انکوائری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ قصور کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک ارب 50 کروڑ روپے کی رقم برانچ کے بیلنس سے نہیں مل سکا۔ رقم کی زائد ظاہر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر