بیشتر حصوں میں مو سم خشک اور سر د ،شمالی علاقوں میں بارش کا امکان

بیشتر حصوں میں مو سم خشک اور سر د ،شمالی علاقوں میں بارش کا امکان

لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ مو سمیات کے مطابق آئندہ چو بیس گھنٹو ں کے دوران ملک کے بیشتر حصو ں میں مو سم خشک اور سر د رہے گاجبکہ شمالی علاقہ جات میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کوئٹہ میں رات گئے چلنے والی سرد ہواوں کے باعث کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ہے جبکہ گلگت بلتستان ، مالا کنڈ ڈویڑن کے بعض علاقوں میں ہونے والی بارش اور برف باری سے سردی بڑھ رہی ہے جس سے زلزلہ متاثرین کی پریشانیوں میں اضافہ ہورہاہے۔گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش اور بر ف باری سے نظام زندگی متاثر ہے۔ لوئر دیر ، پاراچنار سمیت دیگر علاقوں میں زلزلہ متاثرین کی مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں۔ شدید سردی میں گھر کی چھت سے محروم افراد نے جلانے کی لکڑیوں کا استعمال بڑھادیا ہے۔چمن ، پشین ، زیارت ، مسلم باغ سمیت شمالی بلوچستان کے دیگر علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چل رہیں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ دو روز موسم سرد اور خشک رہے گا۔گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی چار ریکارڈ کیاگیا۔

موسم

مزید : صفحہ آخر