پنجاب حکومت نے بینکوں سے قرضہ لینے میں تمام ریکارڈ توڑ دیئے،اعجاز چوہدری

پنجاب حکومت نے بینکوں سے قرضہ لینے میں تمام ریکارڈ توڑ دیئے،اعجاز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستا ن تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری ، نذیر احمد چوہان اور شبیر سیال نے اپنے مشترکہ بیا ن میں کہا ہے کہ (ن) لیگ نے اقتدار میں آنیوانے کے بعد غیر ملکی قرضو ں لینے کا سابقہ تما م حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ،موجود ہ حکومت آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ، پاکستانی قوم حکمرانو ں نے آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا ہے 50کروڑ ڈالر کے نئے قرضو ں کے لئے عوام40ارب کے ٹیکسو ں کی بارش کرنے کا نیا منصوبہ تیا ر کر لیا ہے ، ڈالروں کے پیجاری اور آئی ایم ایف کے غلا م حکمران قوم کو اصل حقائق بتانے کی بجائے جعلی اشتہاروں اور کا غذی منصوبو ں کے ذریعے بیوقو ف بنا رہے ہیں جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قرض لینے کے باوجود لوڈشیڈ نگ ، مہنگائی ، بیروز گاری ، صحت تعلیم سمیت دیگر مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ، جن حکمرانو ں کا ایجنڈا اقتدار اور طاقت کا اصول ہو ایسے حکمرانو ں سے عوام کو کسی خیر کی توقع نہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -