کسان پیکیج عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار نے کا پروگرام ہے ،چودھری سرور

کسان پیکیج عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار نے کا پروگرام ہے ،چودھری سرور

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کسان پیکج کو (ن) لیگی بلدیاتی امیدواروں کو جتوانے کیلئے حکومتی ’’الیکٹرول فراڈ پیکج ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکو مت کا 40ارب کے مزید ٹیکسز لگانا ’’غر یب مکاؤ ‘‘ایجنڈے کی تکمیل ہوگا ‘ گیس کمپنیوں کا گھریلو صارفین کے سکیورٹی ڈیپازٹ میں50فیصد اضافے کر کے 9ارب جمع کر نے کا منصوبہ عوام کی جیب پر ڈاکہ ہوگا‘حکمرانوں کی عوام دشمن پا لیسوں کی وجہ سے ملک میں غر بت ‘مہنگائی اور بے روزگاری کے طوفان بن چکی ہیں۔شفاف انتخابات کے بغیر ملک میں حقیقی اور مضبوط جمہو ریت کا خواب پورا نہیں ہو سکتا ‘جب حکومتی اداروں کے لوگ حکمرانوں کی انتخابی مہم چلائیں گے تو صوبے میں غیر قانونی کام کر نیوالوں کو کون پوچھے گا؟۔ وہ چےئر مین سیکرٹر یٹ لاہور میں تاندنوالہ سے یونین کونسل کے آزاد چےئر مین حاجی عبد الوحید سندھیلا کی تحر یک انصاف میں شمولیت کے موقعہ پر گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف پنجاب کے ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفراز چیمہ‘تحر یک انصاف کے کونسلرز احمد رضابلوچ ‘راجاوقاص ‘راجہ یاسربلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا کسان پیکج اصل میں عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار نے کا پروگرام ہے مگر تحر یک انصاف واضح کر دینا چاہتی ہے کہ حکمران اپنی حر کتوں اور منصوبوں سے باز رہیں ورنہ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار نے کی کوشش کر نیوالے ہاتھوں کو توڑ دیں گے۔

مزید : صفحہ آخر