اے ایس ایف نے اڑھائی کلو سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

اے ایس ایف نے اڑھائی کلو سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

  

لاہور(کر ائم سیل) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نے سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، شارجہ جانے والے مسافر کے سامان سے اڑھائی کلو سونا برآمدکرلیا ۔تفصیلات کے مطابق سکیننگ مشین کے ذریعے ایک مسافر کے سامان میں سونے کی نشاندہی ہوئی جس پر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے گزشتہ روزپی آئی اے کی پرواز کے ذریعے شارجہ جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی لی ، دورانِ تلاشی اس کے سامان سے اڑھائی کلو سونا برآمد ہوا جس پر اس مسافر کو گرفتار کرکے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔

اڑھائی کلو سونا

مزید :

صفحہ آخر -