دینی جماعتوں اور جماعت اسلامی کا16 نومبر کو قومی کانفرنس بلانے پر اتفاق

دینی جماعتوں اور جماعت اسلامی کا16 نومبر کو قومی کانفرنس بلانے پر اتفاق

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے ساتھ منصورہ میں فیضان اولیا تحریک کے سربراہ پیر ہارون گیلانی اور استقلال پارٹی کے چیئرمین سید منظور گیلانی نے ملاقات کی اور ٹیلی فون پر جمعیت علمائے پاکستان کے صدر پیر اعجاز ہاشمی اور سجادہ نشین دربار خواجہ غلام فرید ، پیر خواجہ معین الدین سے بات چیت ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ 16 نومبر کو اسلام آباد میں نظریہ پاکستان کی حفاظت اور ملک میں بڑھتے ہوئے بے حیاء سیکولر سرگرمیوں کے سدباب کے لیے قومی کانفرنس منعقد کی جائے گی ۔ قائدین نے اتفاق کیا کہ نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر دورہ کے موقع پر کشمیریوں کے احتجاج نے بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف فیصلہ دے دیاہے ۔ حق خود ارادیت کشمیریوں کا حق ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ 2013 کے انتخابات کے بعد حکمران جماعتیں آئین پاکستان کی اسلامی، دینی ،نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی بجائے انہیں مسمار کر نے پر لگی ہوئی ہیں ۔ تعلیم ، تہذیب اور نئی نسل کا مستقبل سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت تباہ کیا جارہاہے ۔ وزیراعظم نوازشریف کا بیان قیام پاکستان کے مقاصد اور قائداعظم اور علامہ اقبال کی فکر کی نفی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -