سانحہ سندر اسٹیٹ وفاقی اور صوبائی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے،ڈاکٹر نفیسہ شاہ
اسلام آباد(پ ر )پیپلز پارٹی کی انسانی حقوق کی مرکزی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کے منہدم ہو جانے کی وجہ سے 46 قیمتی جانوں کے ضیاع پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ ہمیں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی کا ثبوت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹریاں مزدوروں کے استحصال کا مکمل اختیار رکھتی ہیں اور ان پر حکومت کی جانب سے کوئی چیک اور بیلنس نہیں ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کم سے کم تنخواہ کا اعلان بھی محض ایک دکھاوا ہے کیونکہ اس فیکٹری میں بھی مزدوروں کو 200 روپے روزانہ کے حساب سے معاوضہ دیا جاتا تھا۔