ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے سماعت کے لئے ججوں کا روسٹر جاری

ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے سماعت کے لئے ججوں کا روسٹر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس اعجازاالاحسن کی منظوری کے بعد آئندہ ہفتے سے عدالت عالیہ میں مقدمات کی سماعت کے لیے ججز روسٹر جاری کردیاگیا،پرنسپل سیٹ پر9 نومبر سے 13ڈویژن،13 سپیشل اور 37سنگل بنچزتاحکم ثانی مقدمات کی سماعت کریں گے۔روسٹرکے مطابق 9نومبر پیر کے روز سے پرنسپل سیٹ پر ڈویژن بنچ نمبرایک میں جسٹس شاہد حمید ڈار اورجسٹس مسزارم سجاد گل دہشت گردی کیسز کی سماعت کرے گا۔ڈویژن بنچ نمبردومیں جسٹس محمد انوارلحق اورجسٹس چودھری مشتاق احمد نارکوٹیکس کیسز کی سماعت کرے گا۔ ڈویژن بنچ نمبر تین میں جسٹس محمود مقبول باجوہ اورجسٹس وقاص روف مرزا نیب کیس کی سماعت کرے گا،ڈویژن بنچ نمبر چار میں جسٹس امین الدین خان اورجسٹس شاہد بلال حسن ،ڈویڑن بنچ نمبرپانچ میں جسٹس عبدالسمیع خان اورجسٹس شہرام سرورچوہدری فوجداری اورقتل کی اپیلوں کی سماعت کرے گا ، ڈویژن بنچ نمبر 6 میں جسٹس عائشہ اے ملک،جسٹس فیصل زمان خان انٹراکورٹس اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ ڈویژن بنچ نمبر سات میں جسٹس شاہدوحید اورجسٹس شاہد مبین شامل ہیں۔ڈویڑن بنچ نمبر آٹھ میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر ،ڈویژن بنچ نمبر 9 میں جسٹس عابدعزیزشیخ اورجسٹس شاہدکریم کسٹم اورکسٹم کیسز سنیں گے۔ڈویژن بنچ نمبردس میں جسٹس محمدطارق عباسی اورجسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل قتل کی اپیلوں کی سماعت کے لیے سپیشل بنچ تشکیل دیاگیا ہے۔،ڈویژن بنچ نمبر 11میں جسٹس صداقت علی خان اورجسٹس جیمز جوزف شامل ہیں ، ڈویژن بنچ نمبر بارہ میں جسٹس شمس محمودمرزااورجسٹس مسعودعابدنقوی مقدمات کی سماعت کریں گے،ڈویژن بنچ نمبر تیرہ میں جسٹس شاہدجمیل خان اورجسٹس ساجدمحمودسیٹھی شامل ہیں۔ کیسزکی سماعت کے لئے 13سپیشل اورچیف جسٹس اعجازالاحسن سمیت 37سنگل بنچزبھی تشکیل دیئے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -