بار ایسوسی ایشن 9 نومبر کو چیف جسٹس اعجاز الاحسن کے اعزاز میں استقبالیہ دے گی

بار ایسوسی ایشن 9 نومبر کو چیف جسٹس اعجاز الاحسن کے اعزاز میں استقبالیہ دے گی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ہے ، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار محمد احمد قیوم کی جانب سے جاری دعوت نامے کے مطابق مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن کو سوموار 9 نومبر کو لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے کراچی شہداء ہال میں دن گیارہ بجے استقبالیہ دیا جائے گا۔استقبالہ کی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت ممبران شرکت کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -