پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایم ڈی علی جان کی تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایم ڈی علی جان کی تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایم ڈی علی جان خان کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے 27اکتوبر کو منظور نظر افسر علی جان خان کی بطور ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جو اختیارات کا ناجائز استعمال ہے، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ایکٹ کی دفعہ 6 کے تحت صرف فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ایم ڈی کی تعیناتی کا اختیار ہے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم ڈی علی جان کی تقرری میں قواعدوضوابط کی بھی خلاف ورزی ہے کیونکہ تقرری کے طریقہ کار کے مطابق اخبار میں اشتہار بھی نہیں دیا گیا جبکہ علی جان خان رولز کے مطابق عہدے کے لئے 18برس کا متعلقہ تجربہ بھی نہیں رکھتے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایم ڈی علی جان خان کی تعیناتی کالعدم کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -