چیئرمین شیخ زید ہسپتال کا من پسند لیگل ایڈوائزر مقرر کرنے کا اقدام چیلنج

چیئرمین شیخ زید ہسپتال کا من پسند لیگل ایڈوائزر مقرر کرنے کا اقدام چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیئرمین شیخ زید ہسپتال کی جانب سے مبینہ طور پر اپنے من پسند وکلاء کو بھاری تنخواہوں پر ہسپتال کے لیگل ایڈوائزر مقرر کرنے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ درخواست میں قواعد کے برعکس من پسند شخص کی چیف سکیورٹی افسر کے عہدے پر تعیناتی کو بھی چیلنج کیا گیا ہے ۔یہ درخواست شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹر مزمل کی جانب سے شفقت محمود چوہان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ چیئرمین شیخ زید ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان نے اپنے ذاتی دو وکلاء کو غیر قانونی طور پر بھاری معاوضے پر شیخ زید ہسپتال کے لیگل ایڈوائز مقرر کردیا ہے ۔ بھرتیوں کو کالعدم قرار دیا جائے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر چیئرمین شیخ زید ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -