رائیونڈ ، تبلیغی اجتماع کے اختتام پر گاڑیوں کے انخلاء کیلئے ٹریفک پلان مرتب کر لیا گیا

رائیونڈ ، تبلیغی اجتماع کے اختتام پر گاڑیوں کے انخلاء کیلئے ٹریفک پلان مرتب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم سیل ) چیف ٹریفک آفیسر لاہوطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈکے اختتام پردُعا کے بعد شرکاء کی گاڑیوں کے انخلاء کیلئے ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے تاکہ شرکاء کو اجتماع سے واپس جاتے ہوئے ٹریفک کامسئلہ پیش نہ آئے۔آج ( اتوارکو)اختتامی دعا کے بعدٹریفک پلان کے مطابق ٹھوکر نیازبیگ سے رائیونڈ کی جانب کسی حادثہ یا ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے سڑک کوعام ٹریفک کیلئے بندکردیا جائے گا اور انخلاء کے وقت رائیونڈ روڈ پرکسی بھی جگہ سے کراسنگ کی اجازت نہیں ہو گی ،اس دوران صرف شرکاء کی گاڑیاں رائیونڈ سے ٹھوکر نیاز بیگ کی جانب سڑک کی دونوں اطراف استعمال کریں گی ۔شہری پریشانی سے بچنے کیلئے انخلاء کے وقت رائیونڈجانے والی رابطہ سڑکیں بھی استعمال نہ کریں ،ٹریفک کے بہاؤکومدنظررکھتے ہوئے ان سڑکوں کوپہلے یادیرتک بھی بندرکھاجاسکتاہے ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ اختتامی دعا کے بعد انخلاء کے وقت کوئی بھی شہر ی بوجہ ایمر جنسی رائیونڈ سٹی جانا چاہتا ہے تو اس کیلئے تین روٹ پلان ترتیب دئے گئے ہیں۔شہری براستہ فیروز پور روڈ صوئے آصل سے للیانی روڈ ہوتے ہوئے رائیونڈ، اسی طرح چونگی امرسدھو سے براستہ رکھ چندرائے/گوالہ کالونی ہلوکی رائیونڈ اور اس کے علاوہ مادر ملت موڑ ہدایت پنڈ ریلوے کراسنگ کاچھا پھاٹک ہلوکی رائیونڈ جا سکتے ہیں۔شہری مزید رہنمائی کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 042-1915اور راستہ FM-88.6سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -