وکلاء عہدیداروں کی چیف جسٹس سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد

وکلاء عہدیداروں کی چیف جسٹس سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاززالاحسن نے کہا ہے کہ انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے بنچ اورباردونوں کا کردارانتہائی اہم ہے۔وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔وہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بار کے عہدیداروں سے گفتگو کررہے تھے ۔لاہورہائیکور ٹ بارکے عہدیداروں نے ملاقات کرکے انہیں یہ عہدہ سنبھلانے پر مبارک باد دی اورانہیں یقین دلایا کہ بروقت انصاف کی فراہمی کے لئے وکلاء ان سے بھرپور تعاون کریں گے تاکہ سائلین کے پرانے مقدمات کے جلد فیصلے ہوسکیں۔بارکے عہدیداروں نے انہیں چائے کی دعوت بھی دی جو چیف جسٹس نے منظور کرلی ۔چیف جسٹس سے لاہورہائیکورٹ بار کے صدرپیر مسعود چشتی کی قیادت میں نائب صدرایم عرفان عارف شیخ ، سییکرٹری بریسٹراحمد قیوم اورفنانس سیکرٹری سید اخترشیرازی نے ملاقات کی ۔اس موقع پر لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ ، جسٹس مظہراقبال سدھو ، جسٹس عبدالسمیع خان ، جسٹس علی باقرنجفی اورجسٹس عاطر محمود بھی موجود تھے۔

مالاقات،مبارکباد

مزید : صفحہ آخر