کسان پیکیج کے تحت بنائے گئے پانچ سنٹرز پر امدادی رقوم کی تقسیم دوسرے روز بھی جا ری رہی
لاہور( جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لا ہور نے وزیر اعظم کسان پیکج کے تحت بنائے گئے پانچ سنٹرز پر کسانوں میں امدادی رقوم کی تقسیم کے عمل کو دوسرے روز بھی بھر پور طریقے سے جا ری رکھا۔تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ڈی سی او لاہورکیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ان مراکز پر بیٹھ کر تمام عمل کی خود نگرانی کی۔سینکڑوں کسانوں کو آج امدادی رقوم کے پے آرڈرز اور چیکس کا اجراء کیا گیا۔اس ضمن میں تحصیل ما ڈل ٹا ؤن میں کا ہنہ کے مقام پر قائم مر کز پر اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خان نے دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں کسانوں میں پے آرڈرز تقسیم کیے۔واضح رہے کہ ضلع بھر کے9ہزار7سو 7کسانوں میں وزیر اعظم کسان پیکج کے تحت امدادی رقم تقسیم کی جا رہی ہے۔اب تک ضلعی انتظامیہ نے514کسانوں میں امدادی رقم ویریفیکیشن کے بعد جا ری کر دی ہے جبکہ9ہزار1سو93 کسانوں میں آنے والے دنوں میں قائم کر دہ5مراکز کے ذریعے امدادی رقم تقسیم کر دی جائے گی۔ڈی سی او لاہورکیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر تمام کسانوں کو دوپہر کے وقت کھانا بھی دیا جا رہا ہے اس کے علا وہ دیگر سہولیات کا بھی ان مراکز پر بندوبست کیا گیا ہے۔
کسان پیکج