قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کو یکسر معطل بنا دیا گیا ہے،نوید قمر

قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کو یکسر معطل بنا دیا گیا ہے،نوید قمر

اسلام آباد(پ ر )پیپلز پارٹی آئندہ پارلیمانی اجلاس میں اس بات پر احتجاج کرے گی کہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کو یکسر معطل بنا دیا گیا ہے۔ اس کمیٹی کا پانچ ماہ سے چیئرپرسن مقرر نہیں کیا گیا اور حکومت کو اس کا کوئی احساس نہیں۔ یہ بات سابق وزیر خزانہ اور رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے ایک بیان میں کی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور مخدوم سید مصطفی محمود کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت کو ایک سال تک تو اس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کا احساس نہیں ہوا تھا اور اب ایک مرتبہ پھر یہ عہدہ خالی ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت اس عہدے کو خالی رکھنا چاہتی ہے تاکہ کسی قسم کے سوالات نہ پوچھے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے پاس سوائے آئی ایم ایف کے اور کوئی ذریعہ نہیں جس کے ذریعے پاکستان میں مالیاتی صورتحال کے متعلق معلوم کیا جا سکے۔ ہمیں آئی ایم ایف کے ذریعے ہی سے پتہ چلا ہے کہ حکومت ٹیکس جمع کرنے کے اہداف میں ناکام ہوگئی ہے اور چالیس ارب روپے عوام سے مزید ٹیکسوں کے ذریعے وصول کرنے کا پروگرام بنا رہی ہے،۔

مزید : صفحہ آخر