شہبازشریف کا مصروف ترین دن،صبح سے رات تک مختلف تقریبات میں شرکت

شہبازشریف کا مصروف ترین دن،صبح سے رات تک مختلف تقریبات میں شرکت

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ایک انتہائی مصروف ترین دن گزارا۔ وزیراعلیٰ صبح سے رات تک بین الاقوامی سرمایہ کاری سیمینار کے حوالے سے مختلف تقریبات میں حصہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے صبح 9بجے مال روڈ پرچائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے حوالے سے یاد گاری پویلین کا افتتاح کیا ۔وزیراعلیٰ نے مقامی ہوٹل میں 4 گھنٹے تک ترکی ،چین اوردیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔بعدازاں سرمایہ کاری سیمینار کے اختتامی سیشن سے خطاب کیا اورمعاہدوں پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ اختتامی تقریب کے بعد بھی سرمایہ کار کمپنیوں کے سربراہان سے ملتے رہے۔شام 6بجے وزیراعلیٰ نے استنبول چوک ’’انٹرسیکشنز‘‘ کا افتتاح کیا ۔وزیراعلیٰ نے مقامی ہوٹل میں ترکی کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔

مزید : صفحہ آخر