شہباز شریف نے مال روڈ پر استنبول چوک ’’انٹرسیکشنز‘‘ کا افتتاح کر دیا

شہباز شریف نے مال روڈ پر استنبول چوک ’’انٹرسیکشنز‘‘ کا افتتاح کر دیا

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مال روڈ پر استنبول چوک ’’انٹرسیکشنز‘‘ کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبا ز شریف اور ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن نے ربن کاٹ کر استنبول چوک ’’انٹرسیکشنز‘‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ استنبول چوک ’’انٹرسیکشنز‘‘ پاک ترک دوستی کی علامت ہے اور استنبول چوک کو تزئین و آرائش کے بعد مزید خوبصورت بنا یا گیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین دوستانہ تعلقات مفید معاشی روابط میں بدل رہے ہیں اور آج جب ہم ترکی کے 92 ویں قومی دن کی تقریب منا رہے ہیں تو اس استنبول چوک ’’انٹرسیکشنز‘‘ کا افتتاح ان خوشیبوں کا دوبالا کر رہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر