لاہور میں ترکی کے قومی دن کی تقریب وزیراعلیٰ پنجاب اور ترکی کے سفیر نے کیک کاٹا

لاہور میں ترکی کے قومی دن کی تقریب وزیراعلیٰ پنجاب اور ترکی کے سفیر نے کیک ...

لاہور (پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مقامی ہوٹل میں ترکی کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔ شہبازشریف اورپاکستان میں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن نے ملکرکیک کاٹا۔وزیراعلیٰ نے ترک سفیر کو کیک کھلایا۔صوبائی وزراء ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اورترک سرمایہ کاروں نے تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں منعقدہ برادر اسلامی ملک ترکی کے قومی دن کی تقریب میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے۔پاکستان اورترکی کے مابین گہرے تہذیبی ،ثقافتی،تاریخی اورمعاشی تعلقات قائم ہیں۔ ترکی اور پاکستان کے عوام یکجان دوقالب ہیں۔ ان کی لازوال دوستی مضبوط معاشی تعلقات میں تبدیل ہوچکی ہے۔ترکی کے سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ترکی کے قومی دن کی تقریب کا انعقاددونوں ممالک کی باہمی تعلقات اوردوستی کی اعلیٰ مثال ہے۔وقت گزرنے کیساتھ پاکستان اور ترکی کی دوستی اور بھائی چارہ مضبوط سے مضبوط تر ہورہا ہے ۔لاہور میں ترکی کا قونصلیٹ جنرل بھی جلد قائم کیا جارہا ہے جس سے ہماری یہاں مستقل نمائندگی ہوگی۔

مزید : صفحہ آخر