صوبائی حکومتوں نے اختیارات نچلی سطح پرمنتقل نہ کئے تو بہت نقصان ہوگا،خورشید شاہ

صوبائی حکومتوں نے اختیارات نچلی سطح پرمنتقل نہ کئے تو بہت نقصان ہوگا،خورشید ...

  

اسلام آباد (آن لائن)اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں نے اختیارات نچلی سطح پر مقامی حکومتوں کو منتقل نہ کئے تو بہت نقصان ہو گا، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پورے ملک میں بلاامتیاز ہونا چاہئے،انتخابی اصلاحات کے ساتھ بائیومیٹرک سسٹم کا ہونا بھی ضروری ہے،ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر بن سکتا ہے تو سیاستدان کا بیٹا بھی سیاستدان بن سکتا ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو جگایا سیاست کرنا اب مشکل ہوگیا ووٹ لینے کیلئے ہر امیدوار کو ووٹر کے گھر گھر جانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے ہونگے،پنجاب میں40فیصد آزاد امیدوار منتخب ہوئے ہیں،اگر اختیارات نہ دئیے تو حکومتوں پر سے اعتبار اٹھ جائے گا

خورشید شاہ

مزید :

صفحہ آخر -