اعجاز خان پاکستان چیمبر آف کامرس کی ریجنل سٹینڈنگ کمیٹی آف شوز اینڈ اسیسریز کے چیئرمین مقرر

اعجاز خان پاکستان چیمبر آف کامرس کی ریجنل سٹینڈنگ کمیٹی آف شوز اینڈ اسیسریز ...

  

لاہو(کامرس رپورٹر)پاکستان ایسوسی ایشن آف شوز اینڈ ایسیریز کے چیئرمین محمد اعجاز خان فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ریجنل سٹینڈنگ کمیٹی آف شوز اسیسریز اینڈ اورنامنٹس کے چیئرمین مقرر کردیئے گزشتہ روز فیڈریشن ہاؤس کے ریجنل آفس میں ہونے والے اجلاس کے دوران انھیں بطور چیئرمین ریجنل اسٹینڈنگ برائے شوز اسیسریز اینڈ اورنامنٹس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد ریجنل چیئرمین خواجہ ضرار کلیم نے باقاعدہ منظوری دے دی اس موقع پر ریجنل چیئرمین خواجہ ضرار کلیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد اعجاز خان سینئر تاجر راہنما ہیں اور عرصہ دراز سے شوز اینڈ اسیسریز کے کاروبار سے منسلک ہیں اس لئے وہ بہتر طریقے سے شوز مرچنٹس کے مسائل کو حل کرنے مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں ۔ بعدازاں نومنتخب چیئرمین محمد اعجاز خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کی جانب سے بطور چیئرمین تعیناتی میرے لئے اعزاز کی بات ہے میں اپنے سینئرز کا شکر گزار ہونے کے علاوہ شوز مرچنٹس سے وابستہ تاجروں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

مزید :

صفحہ آخر -