تینوں بھائی میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک،پھولنگر میں مقدمہ درج

تینوں بھائی میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک،پھولنگر میں مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ،قصور،پھول نگر(کرائم سیل، بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی)پھول نگر میں قتل ہونیوالے تینوں بھائیوں کو را ت گئے سینکڑوں سو گوا رو ں کی مو جو دگی میں میا نی صا حب قبر ستا ن میں سپر د خا ک کر دیا گیا تین بھائیوں کا جنا زہ ایک سا تھ اٹھنے پر کہرا م مچ گیا ۔ہر آنکھ اشکبا ر تھی جبکہ وا لدہ کو بے ہو شی کے دو ڑے پڑتے رہے ۔ذرائع کے مطابق مقتو لین کو قتل کر نے سے قبل ان پر سخت تشدد بھی کیا گیا ہے ۔تینو ں کے جسم کی ہڈ یا ں بھی ٹوٹی ہو ئی بیا ن کی گئی ہیں ۔دوبھا ئیوں سلما ن اور ذیشا ن کو پھندا دیکر مو ت کے گھا ٹ اتا را گیا ہے ان کی زبا نیں ایسے منہ سے با ہر نکلی ہو ئی ہیں جیسے انھیں پھا نسی دیکر ہلا ک کیا گیا ہو۔اور ان کی مو ت کے بعد جسم بھی چھلنی دکھا ئی دیتاہے جبکہ ارسلا ن کی کھو پڑی اڑی ہو ئی ہے ۔دوہرے قتل کے مقدمہ کی پیروی سے باز نہ آنے پر تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کے قتل کا مقدمہ مقتولین کے بھائی کی مدعیت میں دس ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاوُن لاہور کے رہائشی تین سگے بھائی چوہدری ذیشان،حافظ ارسلان اور سلمان گزشتہ روز گھر سے اپنی ڈبل کیبن گاڑی میں نارنگ منڈی میں اپنے دوستوں عنصراوررضا سے ملنے کا بتا کر نکلے۔تاہم راستے میں اُنکے دیرنیہ دشمن احسان عرف لاڈا گجراور افضال گجر کے آٹھ نامعلوم ساتھیوں نے اُن کو غوا کر کے ذیشان کو پھندا ڈال کر حافظ ارسلان اور سلمان کوگولیاں مار کر قتل کر دیا اور نعیش ان ہی کی گاڑی میں ڈال کر پھول نگر پرانا دینا ناتھ روڈ پر چھوڑ دی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔تھانہ صدر پھولنگر نے عثمان ولد محمد ارشاد کی مدعیت میں احسان عرف لڈو گجر اور افضال گجر سمیت 8نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -