فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری، متعدد ہوٹل، بیکریاں، جوس کارنرز، نان شاپس سربمہر، جرمانے عائد

فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری، متعدد ہوٹل، بیکریاں، جوس کارنرز، نان شاپس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو(کامرس رپورٹر) ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سربراہی میں گزشتہ روزعلامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے جوہر ٹاؤن میں واقع سخی داتا ہوٹل کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکر نے،کاؤنٹر نسب نہ کرنے،ورکرز کا ہیڈ کورز استعمال نہ کرنے اور کچن میں گندگی کی بنا پر سر بمہر کر دیا۔اسی طرح کینال بنک روڈ پر واقع بسم اللہ قاری جوس کارنر کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،فریزر کی صفائی کی خراب صورت حال اور خراب پھل استعمال کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن میں واقع عبداللہ ہوٹل اینڈ نان شاپ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبا ر کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،فریزر کی صفائی کی خراب صورت حال اور پروڈکشن ایریا میں واشروم ہونے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے اکبر شہید روڈ ، کوٹ لکھپت میں واقع علی سپر سٹور کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبا ر کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اسی طرح شیبی پان شاپ کو ہدایات پر عمل نہ کرنے اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ ماڈل ٹاؤن، ایم بلاک، انٹر نیشنل مارکیٹ میں واقع کراچی سموسہ اور حفیظ پان شاپ کو ہدایات پر عمل نہ کرنے اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکر نے کی وجہ سے سر بمہر کردیا جبکہ فیصل ٹاؤن میں واقع دہلی نہاری کوصفائی کی ناقص صورت حال،مچھروں اور مکھیوں کی روک تھام کے انتظامات نہ ہونے،واشنگ ایریا کی صفائی کی خراب صورت حال اور کھلی نالیوں کی بنا پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔اسی طرح جیل روڈ پر واقع سبمرین کوواشنگ ایریا میں گندگی،ورکرز کی صفائی کی خراب صورت حال اور بغیر لیبلنگ پراڈکٹس استعمال کرنے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔راوی ٹاؤن کی ٹیم نے ٹیکسالی گیٹ کے ایریا میں واقع وقاص ہوٹل کوصفائی کی ناقص صورت حال اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبا ر کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ صدیقیہ کالونی میں واقع چراغ دین سویٹس کے مینو فیکچرنگ یونٹ کوکھانے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے اور واشنگ ایریا میں گندگی جبکہ چراغ دین سویٹس کے آؤٹلیٹ کومٹھائیوں پر تاریخ تنسیخ درج نہ ہونے اور کھانے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے کی بنا پر جرمانہ عائد کیا۔اسی طرح کھوکھر روڈ پر واقع نیو چراغ دین سویٹس کوکھانے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے اورورکرز کی صفائی کی خراب صورت حال کی بنا پر جرمانہ عائد کیا نیز فوڈ کلر زکے نمونہ جات بھی لیے اور تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھجوادیے گئے۔اسی طرح کالا خطائی روڈ پر واقع جٹ مرغ چنے کوواشنگ کی غیر مناسب صورت حال اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا ۔مزید برآں سخی نان شاپ کوبھی ورکرز کا ایپرن اور ہیڈ کورز استعمال نہ کرنے اور واشنگ ایریا کی خراب صورت حال کی بناپر جرمانہ عائد کیا۔نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے اوقاف کالونی ، گرین ٹاؤن میں واقع عجوہ فوڈز(اچارکے پروڈکشن یونٹ ) کوکھانے کی اشیاء پر کائی جمی ہونے،اچار بنانے کے لیے خراب آم اور گاجر استعمال کرنے،اچار کی پراسیسنگ کے لیے نیلے رنگ کے کیمیکل والے ڈرمز استعمال کرنے ، ہدایات پر عمل نہ کرنے، غیر مناسب روشنی، غیر مناسب سٹوریج اور کھانے کی اشیاء کو فرش پر رکھ کر پراسیسنگ کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ برکت چوک ، ٹاؤن شپ میں واقع کے اینڈ کے ریسٹورنٹ کوواشنگ ایریا میں گندگی،کھانے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے اور ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے سوغات سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹ اورمرتسری ہریسہ ہوٹل کوصفائی کی ناقص صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ عبد الحمید ملک شاپ، اچانک بریانی،حاجی برکت ملک شاپ بھولا ملک شاپ اور داتا گنج بخش ملک شاپ کوبغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔عزیز بھٹی ٹاؤن کی ٹیم نے تاج باغ سکیم میں واقع چِک وِلا کوبغیر فوڈ لائسنس کاروبا ر کرنے،فریزر میں کھانے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے اور سٹوریج کی خراب صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا۔واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے رضوان گارڈن میں واقع بسم اللہ نان شاپ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکرنے اور فریزر کی صفائی کی خراب صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا۔شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے پاک نگر میں واقع عمران پکوڑیاں کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔

مزید :

صفحہ آخر -