سستی ترین بجلی کی پیداوار کیلئے پنجاب میں ہائیڈرو پاور پلانٹس کرینگے: سمتھ ویڈ راٹین

سستی ترین بجلی کی پیداوار کیلئے پنجاب میں ہائیڈرو پاور پلانٹس کرینگے: سمتھ ...

  

لاہور ( اسد اقبال ۔تصاویر عمر شر یف )سر ی لنکا کی سب سے بڑی اور سارک ممالک کی نامور ہائیڈرو ڈائنامکس کمپنی پاکستان کے معروف گروپ میلانیکس کمپنیز جوائنٹ ونچر کے تحت لاہور میں اربو ں روپے مالیت ہائیڈروپاور پلانٹ نصب کر ے گی جس سے صارفین کو سستی اور معیاری بجلی فراہم کی جائے گی اور پنجاب کے 350سائیٹس پر بھی اس طر ح کے منصو بے شروع کیے جانے پر سروے کیا جا چکا ہے ۔جس کیلئے پنجاب حکو مت کے انر جی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ہائیڈروڈائنا مکس کے ایم او یو سائن ہو چکے ہیں ۔پنجاب میں ہائیڈرو سمیت مختلف شعبوں میں سر مایہ کاری کے وسیع تر مواقع مو جو د ہیں جو غیر ملکی سر مایہ کاروں کے لیے خوشی کی بات ہے ۔پنجاب میں سر مایہ کاری ہونے سے جہاں غیرملکی سر مایہ زرمبادلہ کما سکیں گے وہیں پاکستان میں ٹیلنٹ سے فائدہ اور بے روزگاری کی شرح میں کمی واقع ہو نے سے دونوں ممالک کی معیشت پر مثبت اثرات مر تب ہو نگے ۔ ان خیالات کا اظہار سر ی لنکا کی سب سے بڑی ہائیڈرو ڈائنا مکس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر انجینئر سمتھ ویڈراٹین نے گزشتہ روز پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی سیمینار کے اختتامی سیشن کے بعد" روزنامہ پاکستان "سے خصو صی گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ انجینئر سمتھ ویڈراٹین نے کہا کہ ہائیڈروڈائنامکس واحد کمپنی ہے جو پاکستان میں ہائیڈرو پاور پلانٹ کے لیے آئی ہے ۔انھوں نے بتایا کہ سیمینار میں کسی دوسری کمپنی کی شر کت نہ کر نے کی وجہ یہ ہے کہ وہ چھوٹے پیمانے پر کام نہیں کر نا چاہتی تاہم ہائیڈروڈائنامکس کمپنی پنجاب میں سستی تر ین بجلی کی فراہمی کے لیے کئی ایک ہائیڈروپاور پلانٹس نصب کر ے گی ۔ پہلا پر وجیکٹ لاہور کے نواحی علاقے میں شروع کیا جائے گا جو 3میگا واٹ بجلی پیدا کر ے گا اور اس کے نصب ہو نے میں صرف ایک سال کا وقت در کار ہوگا جو صر ف ہائیڈروڈائنامکس کمپنی کا ہی کارنامہ ہو گا۔ انھوں نے بتایا کہ ہائیڈروپاور پلانٹ کے ایک میگا واٹ پر 4.5ملین ڈالر لاگت آئے گی جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی 2میگا واٹ سے 25میگا واٹ تک ہائیڈرو پلانٹس نصب کیے جائیں گے۔انھوں نے بتایا کہ اس وقت سر ی لنکا میں آٹھ بڑے ہائیڈروپاور پلانٹس کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں جو 5سے 20میگا واٹ تک کے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ہائیڈروڈائنامکس کمپنی پاکستان کے معروف گروپ میلانیکس کمپنیز جوائنٹ ونچر کے تحت جلد عملی اقدامات کا آغاز کر دے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پنجاب میں سر مایہ کاری کرنے کے لیے بہت سے واقع ہیں جن کا فائدہ غیر ملکی سر مایہ کاروں کو اٹھانا چائیے ۔

مزید :

صفحہ آخر -