مودی کا اقتصادی پکج دھوکہ، مظلوم کشمیری کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے: حافظ سعید

مودی کا اقتصادی پکج دھوکہ، مظلوم کشمیری کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے: حافظ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) جماعت الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ نریندر مودی کا کشمیر کیلئے اقتصادی پیکیج کا اعلان بہت بڑا دھوکہ ہے۔مظلوم کشمیری قوم تعمیر و ترقی کے نام پر جعلی اقتصادی پیکیج نہیں بھارتی غلامی سے آزادی چاہتی ہے لہٰذا مظلوم کشمیری مسلمان بھار ت کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے،اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم کی آمد پر کشمیر میں تاریخی ہڑتال اور احتجاج پوری دنیا کیلئے واضح پیغام ہے اور ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ کشمیری مسلمان بھارت کے ساتھ رہنے کیلئے کسی صورت تیار نہیں ہیں لہٰذا حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ کسی قسم کے بیرونی دباؤ کو خاطر میں نہ لائے اور کشمیر ی مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کی کھل کرمددوحمایت کرے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کو جنت بنانے کی باتیں کرنے والے مودی اور ان کی پارٹی ہی کشمیریوں کا سب سے زیادہ خون بہا رہی ہے۔بھارت سرکار کشمیری عوام کے ساتھ مخلص ہے تو آٹھ لاکھ فوج کو مقبوضہ کشمیر سے نکالے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے بھارت سخت بوکھلاہٹ کا شکارہے جبکہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے اس لئے کشمیری مسلمان جدوجہد آزادی میں خود کو تنہا نہ سمجھیں پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -