متحدہ کے 4کارکن 90روز کے لیے رینجرز کے حوالے

متحدہ کے 4کارکن 90روز کے لیے رینجرز کے حوالے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے 4کارکنوں کو 90روز کے لیے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔ہفتہ کو ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم کے 4کارکنوں ہارون کالا ،سیدنور احمد ،محمد عاصم اور بابر سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔رینجرز کے لاء افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان 20سے زائد افرا د کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں ۔ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے ۔اس لیے ملزمان کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا جائے ۔عدالت نے رینجرز کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 90روز کے لیے رینجرز کے حوالے کردیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول