تاجروں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو کرپشن کا شارٹ کٹ بتادیا

تاجروں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو کرپشن کا شارٹ کٹ بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ہفتہ کو تاجروں کی ایک تقریب میں شریک ہوئے ۔تقریب کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے 12ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس میں سے اب تک کچھ نہیں ملا ۔کراچی میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ کے خطاب کے بعد تاجر رہنما سراج قاسم تیلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرپشن پوری دنیا میں ہوتی ہے لیکن اس کی کوئی حد اور لمٹ ہوتی ہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو مشورہ دیا کہ آپ 80فیصد لگادیں اور 20فیصد دبالیں ۔اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آپ نے تو سیاستدانوں کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے ۔