کراچی ، منگھو پیر میں پولیس کارروائی ، 2دہشتگرد ہلاک ، 3فرار ، دھماکہ خیز مواد برآمد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پولیس نے ناردرن بائی پاس کے قریب منگھوپیر کے علاقے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیاہے جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ نے کہاہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا لیکن دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جس کے باعث ایک سب انسپکٹر بھی زخمی ہواہے جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیاگیاہے ،کارروائی کے دوران دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ تین دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ کا کہناتھا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیاہے جبکہ دہشتگرد کراچی میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔