پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے2روزہ بین الاقوامی سیمینار کا کامیاب انعقاد

پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے2روزہ بین الاقوامی سیمینار کا کامیاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے 2روزہ بین الاقوامی کامیاب سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں 250سے زائد غیر ملکی سرمایہ کارو ں نے شرکت کر کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری میں اپنی دلچسپی اور حکومت پنجاب کی سرمایہ کاری کی شفاف پالیسی پراپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ سیمینار میں چین او رترکی کے سفیروں سمیت مختلف ممالک کے صف اول کے سرمایہ کاروں اورکمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ سیمینار کے اختتام پر مختلف سرمایہ کاروں نے اپنی آراء کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے کامیاب سیمینار کا انعقاد صوبے و ملک کی ترقی میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے او ربڑی تعداد میں سرمایہ کاروں نے شرکت کر کے وزیراعظم محمد نوازشریف او روزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی سرمایہ کاری کے حوالے سے پالیسیوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں اور وہ ان منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سرمایہ کارو ں کے تحفظ ، سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول او ر شفاف پالیسی یقیناًقابل ستائش ہے اور وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کی سربراہی میں بین الاقوامی معیار کے منصوبوں کی تکمیل اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ محمدشہبازشریف ایک متحرک اور با صلاحیت لیڈر ہیں جو ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے شب روز کوشاں ہیں اوران کی ان کاوشوں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان میں آئندہ دنوں میں بیرونی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا اور پاکستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔