پاکستان ریڈ کریسنٹ کی جانب سے متاثرین زلزلہ کو امدادی اشیاء کی فراہمی
باجوڑایجنسی ( نمائندہ خصوصی) پاکستان ریڈ کریسنٹ فاٹا برانچ کی جانب سے باجوڑایجنسی میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں زور و شور سے جاری ہیں اور مختلف علاقوں کے سینکڑوں افراد کو شیلٹرزاور کھانے پینے کے اشیاء فراہم کی گئی ہیں ۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ ( پی ار سی فاٹا ) برانچ کی میڈیا اینڈ کمیونکیشن کوارڈنیٹر انوار محسود نے ہفتہ کے روز صحافیوں کو بریفنگ میں بتایاکہ پی ار سی فاٹا برانچ نے دوسرے مرحلے کے دوران باجوڑایجنسی میں 26 اکتوبر کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے سینکڑوں خاندانوں میں شیلٹرز او رکھانے پینے کے اشیاء تقسیم کی ہیں ۔ انھو ں نے بتایا کہ ہفتہ کے روز مختلف علاقوں کے لوگوں میں جستی لوہے کی 3108 چادریں ۔ 1554 کمبل ۔ 222 خیمے ۔222 کچن سیٹ444 جیری کین ،222 چولہے ، اور 444 ترپال تقسیم کی گئی ہیں ۔ انھو ں نے بتایاکہ دوسرے مرحلے میں اب تک پانچ سو بائیس خاندانوں میں غیر غذائی اشیاء جبکہ تین سو خاندانوں میں غذائی اشیاء تقسیم کی گئی ہیں ۔ انھو ں نے بتایا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ فاٹا برانچ نے باجوڑایجنسی میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں تیز کی ہیں اور بہت جلد تمام متاثرہ لوگوں کو شیلٹرز اور کھانے پینے کے اشیاء فراہم کی جائیں گے