زلزلہ متاثرین کیلئے حکومت کی جانب سے آن لائن فنڈ فراہم کر دئے گئے ، مشتاق غنی

زلزلہ متاثرین کیلئے حکومت کی جانب سے آن لائن فنڈ فراہم کر دئے گئے ، مشتاق غنی

 پشاور( پاکستان نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ حکومت حالیہ زلزلہ سے متاثرہ عوام کی امداد اور بحالی کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے امدادی کاروائیوں کیلئے آن لائن فنڈز بھی جاری کر دیئے ہیں۔تفصیل بتاتے ہوئے انہوں کہا کہ ضلع شانگلہ اور ضلع لوئر دیر کو ایک ایک ہزار ملین ،ضلع سوات کو آٹھ سو ملین ،ضلع چترال کو 656 ملین، ضلع بونیر کو 250ملین ، اپر دیر کو143ملین ،ضلع بٹگرام کو 113ملین ، کوہستان لوئر کو 100ملین ،ضلع پشاور کو 70ملین ،ضلع ایبٹ آباد کو 56ملین ،ضلع ہری پور کو 15ملین ، صوابی،بنوں ،کرک اور چارسدہ کے اضلاع کو 10,10ملین اورضلع مردان کو 5ملین روپے آن لائن جاری کر دئیے ہیں۔مشتاق احمد غنی نے مزید بتایا کہ زلزلہ سے متاثرہ مختلف اضلاع کو خوراک کی امداد بھی فراہم کی گئی ہے جس کے مطابق دیر لوئر کو 500خوراک کے پیکٹس اور دس کلو گرام آٹے کے300 تھیلے ، ضلع سوات کو500خوراک کے پیکٹس اور دس کلو گرام کے 230آٹے کے تھیلے ، ضلع بونیر کو 100خوراک کے پیکٹس اور دس کلو گرام کے 400آٹے کے تھیلے ، ضلع شانگلہ کو 400خوراک کے پیکٹس اور دس کلو گرام کے 100آٹے کے تھیلے ، اپر دیر کو 400خوراک کے پیکٹس اور دس کلو گرام کے 200آٹے کے تھیلے فراہم کر دئیے گئے ہیں اس کے علاوہ ضلع اپر دیر اور شانگلہ کے متاثرین کو 150خیمے ،250کمبل ،150بسترے اور 50تکیے اور 100گرم کپڑے اور جیکٹس بھی بھجوا دئیے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ اول