مالاکنڈ میں کھانسی کی اسرار بیماری پھیل گئی 3خواتین جاں بحق دو کی حالت تشویشناک

مالاکنڈ میں کھانسی کی اسرار بیماری پھیل گئی 3خواتین جاں بحق دو کی حالت ...

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈایجنسی میں کھانسی کی پراصراربیماری تین خواتین جاں بحق جبکہ دوکی حالت تشویشناک محکمہ صحت کی ٹیم یونین کونسل گاؤں بدرگہ پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈکے ضلعی ناظم اعلیٰ سیدآحمدعلی شاہ باچااورپختونخوااسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈرسیدمحمدعلی شاہ باچاکے ابائی گاؤں یونین کونسل بدرگہ اورکوپر میں پراصرارکھانسی کے بیماری سے شیرعلی خان نامی شخص کی دوبیٹیوں سمیت تین خواتین جاں بحق جبکہ دوخواتین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاہے اس سلسلے میں جب ہمارے نمائندہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر مالاکنڈڈاکٹروکیل خان سے رابطہ کیا توانہوں نے موقف اخیتارکیاکہ اس سلسلے میں میں نے خود متاثرہ علاقے کادورہ کرکے ایک خاتون کوہسپتال میں داخل کردیا ہے اورآج ڈاکٹروں کے ٹیم ساتھ لیکرکیمپ بھی لگادیں گے جبکہ اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔

مزید : پشاورصفحہ اول