کراچی ،کیپری سینما کے قریب سے جعلی پولیس اہلکار

کراچی ،کیپری سینما کے قریب سے جعلی پولیس اہلکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر) پولیس نے کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر کیپری سینما کے قریب کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق کیپری سینما کے قریب ملزمان خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے گاڑیوں کو روک کر چیکنگ کررہے تھے ،اسی دوران ایک ڈی ایس پی کا وہاں سے گذر ہوا تو پولیس افسر نے انسے پوچھا کہ آپ کہاں کے اہلکار ہیں تو جعلی پولیس اہلکار اپنی واضح شناخت پیش نہ کرسکے ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم آصف حمید کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا وہاں سے فرار ہوگیا ۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور پریس کارڈ بھی برآمد ہوا ہے ۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔