میرپورخاص:پاگل کتے کا حملہ ،5 افرادشدید زخمی

میرپورخاص:پاگل کتے کا حملہ ،5 افرادشدید زخمی

میرپورخاص(خصوصی نامہ نگار)میرپورخاص کے ایک ہی علاقے میں پاگل کتے نے حملہ کرکے 4 سالہ بچے سمیت 5 افراد کو شدید زخمی کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق طویل عرصہ سے کتا مار مہم نہ ہونے سے آوارہ کتے شہریوں کیلئے شدید خطرہ بن گئے ہیں۔کتے کے حملے کا نیا واقعہ سٹلائٹ ٹاون کے علاقے میں پیش آیا جہاں آوارہ پاگل کتے نے حملہ کرکے پانچ افراد کو شدید زخمی کردیا۔ زخمیوں میں 70 سالہ بزرگ اور ایک چارسالہ بچہ بھی شامل ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا ہے۔ بلدیہ کی جانب سے چار سال سے زائد عرصہ سے کتا مارنے کی مہم نہیں کی گئی ،جس کے باعث آئے روز کتے کے کاٹنے کے واقعات ہورہے ہیں،جس سے شہریوں کی زندگی خطرے میں پڑگئی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر