صوبائی حکومت زلزلہ متاثرین کی بھر پور مدد کررہی ہے ،تحصیل نائب ناظم

صوبائی حکومت زلزلہ متاثرین کی بھر پور مدد کررہی ہے ،تحصیل نائب ناظم

  

 

نوشہرہ(بیورورپورٹ) تحصیل نائب ناظم زرعالم خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت زلزلے سے متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کررہی ہے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک ، میاں جمشیدالدین کاکاخیل اور عمران خٹک کے ساتھ ملکر زلزلہ سے متاثرہ افراد کی جو مشترکہ پیکج کا اعلان کیا ہے اس پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کو وزیراعظم کا خیبرپختونخوا کے عوام کی امداد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں خیبرپختونخوا میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی تعداد ہزاروں میں ہیں اور زلزلے سے 18ارب روپے کا نقصان ہوا ہے ہم زلزلہ سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں اور ان کی بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے امانگڑھ پیپرملز میں تحصیلدار کے دفتر میں متاثرین زلزلہ خویشگی پایان و بالا میں چیکوں کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر تحصیلدار نوشہرہ مجاہد خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے جب سے زلزلے آیا ہے تو روزانہ متاثرہ علاقوں کا دورہ اور وہاں کے متاثرین سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور ان کو درپیش مسائل موقع پر حل کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وفات ہونے والے افراد زخمی ہونے والے افراد کو بھی معاوضہ دیاگیا ہے معاوضہ انسان کا نعمل البدل نہیں ہوسکتا لیکن وقتی طورپر ان کی داد رسی کی ہے اور متاثرہ علاقوں کا سروے کرکے متاثرین کو فوری طورپر امدادی چیک دے دئیے موجودہ صوبائی حکومت کا غریب عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور خیبرپختونخوا میں انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے خیبرپختونخوا ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -