ڈیرہ میں ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا

ڈیرہ میں ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)درابن کے گاؤں گرہ مدہ میں فجرکی نمازکے بعدگھرجانیوالے شخص کوتین افرادنے فائرنگ کرکے قتل کردیا‘درابن پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پرتین نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق علاقہ درابن کے گاؤں گرہ مدہ میں اکرم گنڈہ پورمسجدمیں نمازپڑھ کرگھرکی طرف جارہاتھاکہ تین نامعلوم مسلح افرادنے اس پرفائرنگ کردی جس سے وہ موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ملزمان واقعہ کے بعدموقع سے فرارہوگئے۔تھانہ درابن میں مقتول کے بھائی اسلم گنڈہ پورنے تین نامعلوم ملزمان کیخلاف اس واقعہ کی دعویداری قتل کی دفعہ کے تحت درج کرادی ہے۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ علاقے کے عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنیوالے تین افرادتھے جنہوں نے کلاشنکوفوں سے فائرنگ کی اوران کے بڑے بڑے بال تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -