ڈیرہ میں مشتبہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن ،اشتہاری گرفتار

ڈیرہ میں مشتبہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن ،اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)کینٹ پولیس نے جھوک مسومیں سرچ آپریشن کے دوران قتل واقدام قتل کیس کے اشتہاری ملزم کوگرفتارکرلیا‘پنیالہ پولیس نے ایک لاکھ روپے کے جعلی چیک کامقدمہ علاقہ شہبازی کے رہائشی کیخلاف درج کرلیا‘کینٹ پولیس نے ناقص سیکورٹی پرنیوشاندارکوسٹراڈہ اورسروس شوزکے منیجرزکیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے علاقہ جھوک مسومیں اشتہاری ملزم یاسین بلوچ ولدصوبہ بلوچ کوگرفتارکرلیا۔مذکورہ اشتہاری ملزم پولیس کوقتل واقدام قتل کیس کے مقدمات میں مطلوب تھا۔تھانہ پنیالہ میں پنیالہ کے رہائشی عبدالوحیدنے رپورٹ درج کرائی ہے کہ وانڈہ شہبازی کے رشیداحمدنے اسکوایک لاکھ روپے کاجعلی چیک دیاہے۔کینٹ پولیس نے ناقص سیکورٹی پرنیوشاندارکوسٹراڈہ کے منیجرخیرزمان اورسروس شوزباالمقابل باہوفلنگ سٹیشن کے منیجرعمردرازکیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔