کسانوں میں گندم تخم کی تقسیم غیر منصفانہ ہے ،جمعہ خان

کسانوں میں گندم تخم کی تقسیم غیر منصفانہ ہے ،جمعہ خان

نوشہرہ(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ملک جمعہ خان نے گندم تختم کی تقسیم غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں کو بھی گندم تخم دی گئی ہے جس کا ایک مرلہ زیرکاشت زمین بھی نہیں گندم تخم کی مفت فراہمی ناظمین کونسلرز اور سیاسی کارکنوں نے سیاسی رشوت کے طورپر تقسیم کئے ہیں اگر غیرمنصفانہ گندم تخم کی تقسیم نہ روکی گئی تو عوامی نیشنل پارٹی ضلعی حکومت اور صوبائی حکومت کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاج کرے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گندم کا تخم کی تقسیم میں اقرباء پروری کی وجہ سے احساس محرومی اور بے چینی بڑھی ہے کیونکہ گندم تخم کی تقسیم میں اصل زمینداروں کو نظرانداز کیاگیا ہے اور جو لسٹ سیاسی کارکنوں نے دیاتھا اسی لسٹ کے مطابق بغیرسروے کئے گندم تخم تقسیم کی گئی ہے جو ہمیں کسی منظور نہیں انہوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ گندم تخم کی تقسیم میں غیرمنصفانہ روئیے کو ترک کرنے کیلئے ایکشن لے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر