واڑی ،کونسلروں کا متاثرین کی امداد میں تاخیر پر احتجاج

واڑی ،کونسلروں کا متاثرین کی امداد میں تاخیر پر احتجاج

  

براول(نمائندہ پاکستان )واڑی کے مقامی ایم پی اے اور نومنتخب کونسلروں کا زلزلہ متاثرین کی امداد میں تاخیر پر شدید احتجاج ،مقامی انتظامیہ پر جانبداری کا الزام۔واقعات کے مطابق واڑی سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے صاحبزادہ ثناء اللہ اور تحریک انصاف کے ضلعی صدر ملک فخر حیات ،ملک قلات خان اور ملک طارق نے نومنتخب تحصیل اور ضلعی کونسلران بہادر زیب ،عمر واحد ،سجاد علی ،اسلام محمد ،ملک عمر اسلام اور ملک ساجد خان کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کے ایک ہفتے سے زیادہ وقت گزر گیا مگر واڑی کے مقامی انتظامیہ نے تا حال متاثرین کی سروئے مکمل نہیں کیا اور نہ ہی ان متاثرین کو کوئی ریلیف دیا گیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ واڑی کے مقامی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنرنے امدادی چیکس صرف جماعت اسلامی کے کارکنوں پر تقسیم کیا گیا ہے اور متاثرین تاحال امدادی رقوم سے محروم ہیں انہوں یہ بھی کہا کہ مختلف اداروں اور این جی اوز کی جانب سے امدادی پیکجز بھی جماعت اسلامی اور ان کے کارکنون میں بانٹے جارہے ہیں انہوں نے دھمکی دی کہ اگر چند دنوں میں متاثرین کی داد رسی نہیں کی گئی اور امدادی ریلیف میں سیاسی مداخلت کا نوٹس نہیں لیا گیا تو مجبورا ان متاثرین کے ساتھ سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہوں گئے۔اس موقع پر مسلم لیگ کے ملک افتخار پی ٹی ائی کے ملک یارنواز خان وغیرہ بھی موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -