شانگلہ ،زلزلہ متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم جاری

شانگلہ ،زلزلہ متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم جاری

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع شانگلہ میں زلزلہ سے متاثرہ اور تباہ شدہ گھروں کے متاثرین کو امدادی رقوم کے اجراء کا سلسلہ جاری ہے اور ہفتہ کے روز تک سات سو سے زائد سے زائد متاثرین میں ایک ایک اور دو دو لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے، چیک تقسیم کرنے کی تقریبات ڈسٹری بیوٹ کیمپ الپوری اور ڈسٹربیوٹ کیمپ رانیال ، میں منعقد ہوئی پاک آرمی کے میجر مدّثر،ڈپٹی کمشنر شانگلہ سعادت حسن، ڈی ڈی ایم او انجنیئر تیمور افریدی، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو افسر انوارالحق ، پراونشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی شانگلہ کیلئے ایڈمنسٹریٹر سردار زیب خان نے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے میجر شانگلہ میں امدادی کاموں کے انچارج میجر مدثّر نے کہا کہ پاک فوج نے شانگلہ کی تمام متاثرہ یونین کونسلز میں سروے کا عمل شروع کیا ہے اورجن لوگوں کے گھر تباہ اور خراب ہوئے ہیں انہیں امداد دی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ جن علاقوں کو رسائی ناممکن ہے وہاں ہیلی کاپٹر کے زریعے خوراک اور امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے ، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شانگلہ سعادت حسن نے کہا کہ ضلع بھر میں ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں ، اب تک سات سو سے زائد متاثرین میں چیک تقسیم کئے گئے ہیں اور زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں متاثرین کو امدادی چیکس دینے کا سلسلہ فوری طور پر شروع کر دیا ہے تاکہ جن لوگوں کے گھر متاثر ہوئے ہیں وہ جلد از جلد ان کی تعمیر کر سکیں نے زلزلہ متاثرین کی بھر پور مدد کرنے عوامی حلقوں اور متاثرین نے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پراونشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی شانگلہ کیلئے ایڈمنسٹریٹر سردار زیب خان نے کہا کہ شانگلہ میں پی ڈی اے کی طرف سے امدادی خیمے ،راشن اور امدادی چیکس کی تقسیم جاری ہے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی تمام ڈیمانڈز کو پورا کر رہے ہیں متاثرین کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -